قائم قام صدر محمد صادق سنجرانی نے دیامیر بھاشا اور مہمند ڈیمز کی تعمیر کےلئے 15لاکھ روپے کا عطیہ دیدیا ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق قائمقام صدر نے پانی کی قلت ایک اہم قومی مسئلہ ہے ، ملک میں واٹر ایمرجنسی کا نفاذ لازمی ہوگیا ہے ۔

چیف جسٹس آف پاکستان کی جانب سے بھاشا دیامیر ڈیم اور مہمند ڈیم کی تعمیر کیلئے فنڈز کا قیام احسن اقدام ہے، جس سے نہ صرف ملک کی معیشت کے فروغ میں مدد ملے گی بلکہ آئندہ آنے والی نسلوں کو درپیش پانی کی قلت کی سے چھٹکارا ملے گا۔

انہوںنےتمام پاکستانیوں اور خاص طور پر سمندر پارپاکستانیوں سے درخواست کی کہ وہ ہمیشہ کی طرح اس قومی فریضے میں بھی بھرپور طور پر حصہ لیتے ہوئے دل کھول کر عطیات دیں ۔

SHARE

LEAVE A REPLY