نقیب کیس میں تحقیقات، راؤانوارغائب، موبائل بند

0
1006

سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کے آگے تحقیقاتی کمیٹی کی ایک نہ چلی، کل سے اب تک کمیٹی نے کئی فون کئے، وائر لیس پر پیغامات بھی بھجوائے، مگر راؤ انوار نہیں آئے۔

رائو انوار نے اُلٹا تحقیقاتی کمیٹی کو جانبدار قرار دیدیااور پیش ہونے سے انکارکردیا، نقیب اللہ کے اِنکاونٹر کا ملبہ بھی ایس ایچ او پر ڈال دیا۔

کیا راؤ انوار کو گرفتار کیا جانے والا ہے؟ اس بارے میں ذرائع کا کہنا ہے کہ فیصلہ ہوچکاہے، عملدرآمد مقدمہ درج ہونے کے بعد کیا جائے گا۔

شاہ لطیف ٹاون میں مشکوک مقابلہ کرنے والی پولیس پارٹی اور ایس ایس پی ملیر راو انوار کی گرفتاری کا فیصلہ گزشتہ روز تحقیقاتی کمیٹی کے اجلاس میں کر لیا گیا تھا ۔

یہ بھی طے ہوا تھا کہ انھیں صفائی کو پورا موقع دیا جائے گا، اس سلسلے میں پیر کو سینٹرل پولیس آفس میں قومی اسمبلی کی ہیومن رائٹس کمیٹی انتظار کرتی رہ گئی لیکن راو انوار اور پولیس پارٹی نہیں آئی۔

رائو انوارکو کیس کے تفتیشی افسر ایس پی انویسٹی گیشن ملیرعابد قائمخانی کے دفتر میں بھی طلب کیا گیا تھا مگر وہ وہاں بھی نہیں آئے۔

ایس پی عابد قائمخانی کا کہنا ہے کہ ایس ایس پی راو انوار اور پولیس پارٹی کا بیان لینے کیلئے تمام ذرائع استعمال کئے جاچکے، مگر وہ نہیں آئے۔

راو انوار نے صحافیوں سے فون پر گفتگو کی اورکہیں بھی پیش نہ ہونے کا اعلان کیا ہے،ان کا موقف ہے کہ ان کیخلاف یکطرفہ کارروائی کی جارہی ہے،جہاں سے انصاف کی امید نہ ہو وہاں جاکر کیاکریں گے۔

راو انوار نے کہا کہ میڈیا میں ان کےخلاف بھرپور پروپیگنڈا کیاجارہاہے،کچھ روز قبل شارع فیصل پرایک مقابلہ ہوا،اس مقابلے پرآئی جی سندھ نے2 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا،بعدمیں وہ مقابلہ غلط ثابت ہوا تو کیاآئی جی اس میں ملوث ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY