بدلتے موسم کے باعث موسمی بیماریوں کا سلسلہ بھی شروع

0
1282

جاتی گرمیوں کےساتھ ہی رات اور صبح کے اوقات میں موسم خنک ہو گیاہے جبکہ بدلتے موسم کے باعث موسمی بیماریوں کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا جبکہ محکمہ موسمیات نے آج ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے، تاہم مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بعض مقامات پر ہلکی بارش ہو سکتی ہے، جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔

ادھر سندھ، پنجاب اور بلوچستان کا موسم روز بروز تبدیل ہوتا جا رہا ہے، رات اور صبح کے اوقات میں موسم خنک ہوتا ہے جبکہ بدلتے موسم کے باعث موسمی بیماریوں کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ہے جس میں کھانسی، زکام، بخار جیسے مسائل ہرگھر میں کسی نہ کسی فرد کو اپنی گرفت میں لے رکھا ہے تاہم بالائی علاقوں کے اکثر علاقوں میں موسم خشک اور سردہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ اور ملحقہ علاقوں میں خشکی کی صورت حال برقرار ہے جبکہ وادی میں کم سے کم درجہ حرارت میں کمی آرہی ہے، آج کم سے کم ایک درجہ سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، پارہ میں کمی کی وجہ سے وادی میں رات اور خاص طور پر صبح کے وقت خنکی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے اور لوگ گرم ملبوسات کا استعمال کررہے ہیں۔آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران وادی کوئٹہ میں موسم خشک رہنے کا ا امکان ہے۔

ملتان میں درجہ حرارت میں بتدریج کمی سے موسم میں خنکی بڑھ رہی ہے جبکہ ہلکی دھند کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں تک ملتان اور گرد و نواح کا موسم خشک رہنے کا امکان ہے، آج صبح کم سے کم درجہ حرارت 17 اعشاریہ 4 ریکارڈ کیا گیا ہے جو زیادہ سے زیادہ 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 80 فیصد رہا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملتان کے نواحی علاقوں میں ہلکی دھند کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے

SHARE

LEAVE A REPLY