روسی صدر نے کہا ہے کہ صدارتی انتخاب میں مداخلت سے متعلق امریکا نے ماسکو کا موقف تسلیم کرلیا ہے۔ شام کے بارے میں ٹرمپ کا موقف اب زیادہ حقیقت پسندانہ ہے۔

روسی صدر نے جرمنی کے شہر ہیمبرگ میں گروپ بیس کے رکن ممالک کے سربراہ اجلاس کے خاتمے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات سودمند رہی۔ امریکا نے صدارتی انتخاب میں مداخلت سے متعلق ان کا موقف تسلیم کرلیا ہے۔

ولادی میر پیوٹن نے کہا کہ امریکا کا شام میں جاری خانہ جنگی سے متعلق موقف اب زیادہ مثبت اور حقیقت پسندانہ ہوگیا ہے۔ ایک سوال پر روسی صدر نے کہا کہ شام کے صدر بشار الاسد کے مستقبل کا فیصلہ شام کے عوام ہی کریں گے۔

SHARE

LEAVE A REPLY