آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2017ء فائنل میں پاکستان کے ہاتھوں بھارت کی بدترین شکست نے ہر طرف صف ماتم بچھادی، بھارتی پولیس نے پاکستان کی جیت کا جشن منانے والے 15 افراد کو گرفتار کرلیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2017ء فائنل میں بھارت کیخلاف پاکستان کی جیت کا جشن منانے پر مدھیا پردیش میں 15 افراد کو گرفتار کرلیا گیا، ان افراد پر الزام ہے کہ یہ آتشبازی کے ساتھ پاکستان کے حق میں نعرے بھی لگارہے تھے۔
رپورٹ کے مطابق ان تمام افراد پر حکومت و ریاست کیخلاف نفرت انگیزی اور قومی وقار کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے، الزام ثابت ہونے پر تین سال تک سزا اور جرمانہ ہوسکتا ہے۔
چیمپئنز ٹرافی فائنل میں پاکستان کے ہاتھوں دفاعی چیمپئن بھارت کو بدترین شکست کے بعد بھارتی مداح کافی غصے میں دکھائی دیئے اور اپنے ٹیلی ویژن سیٹ سڑک پر لاکر توڑ ڈالے، کپتان ویرات کوہلی کے پوسٹرز نذر آتش کئے گئے جبکہ پولیس کو مہندرا سنگھ دھونی اور دیگر کرکٹرز کے گھروں پر حفاظتی نفری تعینات کرنی پڑی

SHARE

LEAVE A REPLY