انگلینڈ کے اسپنر جیک لیچ بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے جس کے بعد اب انگلش ٹیم کے پاکستان نژاد اسپنر شعیب شاہین کے ڈیبیو کا امکان ہے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جیک لیچ گھٹنے کی انجری کا شکار ہیں جس کے باعث وہ بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے ہیں۔
جیک لیچ کی انجری سے متعلق انگلش ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس کا کہنا ہے کہ امید ہے جیک لیچ لمبے عرصے کے لیے ٹیم سے باہر نہیں ہوں گے ۔
ایک اور پاکستانی نژاد کرکٹر بھارتی سیاست کی بھینٹ چڑھ گیا
دوسری جانب انگلینڈ کے پاکستانی نژاد اسپنر شعیب بشیر کے دوسرے ٹیسٹ میں ڈیبیو کرنے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ انگلینڈ کو بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔












