سری لنکا ایسٹر دھماکوں میں ہلاک ہونے والے 42 غیر ملکیوں کی شناخت کرلی گئی،21 کی شناخت کیلئے کام جاری ہے۔

سری لنکن حکام کا کہنا ہے کہ ایسٹر دھماکوں میں ہلاک ہونے والے42 غیر ملکیوں کی شناخت ہوچکی ہے ،دھماکوں میں زخمی ہونے والے 5 غیرملکی اب بھی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

سری لنکن حکام کے مطابق ایسٹر دھماکوں میںسب سے زیادہ غیر ملکی بھارت کے 11 شہری ہلاک ہو ئے، ہلاک غیر ملکیوں میں برطانیہ، چین، سعودی عرب، ترکی، امریکا اور جاپان کے شہری بھی شامل ہیں۔

21 اپریل کو سری لنکا میں گرجا گھروں اور ہوٹلوں پر خودکش دھماکوں میں 253 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

SHARE

LEAVE A REPLY