ہانگ کانگ میں درجنوں افراد نے بیجنگ حکومت کے خلاف احتجاج کیا ہے۔ چند روز قبل بیجنگ حکومت نے اعلان کیا تھا کہ ہانگ کانگ شہر کے ریلوے اسٹیشنوں کے کچھ حصوں پر چینی قانون لاگو ہو گا۔

نیم خودمختار ہانگ کانگ بیجنگ اور برطانیہ کے درمیان ’ایک ملک دو نظام‘ کے معاہدے کے بعد سن 1997ء میں چین کے حوالے کیا گیا تھا۔

ہانگ میں اظہار رائے اور عدلیہ چینی قانون کے تابع نہیں ہے تاہم حالیہ کچھ عرصے میں مختلف چینی اقدامات کے بعد ہانگ ہانگ میں تاثر پایا جاتا ہے کہ شہر کی نیم خودمختار حیثیت خطرے میں ہے۔

ہانگ کانگ میں کچھ جمہوریت پسند کارکنوں کو حالیہ کچھ عرصے میں گرفتار بھی کیا گیا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY