مصر کے سکیورٹی ذرائع کے مطابق ملک کے جنوبی حصے کے شہر المِنیا میں مسلح افراد نے ایک بس پر حملہ کر کے کم از کم 23 افراد کو ہلاک کر دیا ہے۔ بس پر قبطی مسیحی سوار تھے اور وہ ایک خانقاہ کی جانب روانہ تھی۔

المِنیا کے گورنر اعصام البدائیوی نے حملے اور ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ زخمیوں کی تعداد پچیس ہے۔ مصر کی قبطی مسیحی کمیونٹی پر کیے گئے گزشتہ خونی حملوں کی ذمہ داری دہشت گرد تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ کے حلیف گروپ نے قبول کی تھی۔

مصر کے اندر فعال انتہا پسند عسکریت پسند گروپ نے قبطی مسیحی آبادی پر مزید حملے کرنے کا پہلے ہی اعلان کر رکھا ہے اور آج کا حملہ اُسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY