اسپین کے سینتیس ملین رجسٹرڈ ووٹر اپنا حق رائے دہی کل اتوار اٹھائیس اپریل کو استعمال کرنے والے ہیں۔ تمام پولنگ اسٹیشنوں پر ووٹنگ صبح نو بجے سے شام آٹھ بجے تک جاری رہے گی۔
ابتدائی انتخابی نتائج پولنگ ختم ہونے کے چند گھنٹوں بعد سامنے آنا شروع ہو جائیں گے۔ رائے عامہ کے جائزوں کے مطابق سوشلسٹ پارٹی کو سب سے زیادہ ووٹ ملنے کا قوی امکان ہے تاہم اس پارٹی کو اکیلے حکومت سازی کے لیے مطلوبہ نشستیں حاصل نہیں ہو سکیں گی۔
اسپین کے سبکدوش ہونے والے سوشلسٹ وزیر اعظم پیدرو سانچیز نے عوام کو خبردار کرتے ہوئے اس خطرے کا اظہار کیا ہے کہ کل ہونے والے الیکشن میں انتہائی دائیں بازو کی سیاسی جماعت کو غیر معمولی عوامی تائید حاصل ہو سکتی ہے۔












