وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وفاقی اداروں کے دفتری اوقات کار میں تبدیلی کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں وفاقی اداروں کے دفتری اوقات 8 بجے سے 4 بجے کے بجائے 9 سے 5 بجے تک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نماز جمعہ کے بعد سرکاری ملازمین کی حاضری 5 بجے تک یقینی بنانے کا بھی فیصلہ کیا ہے ۔
اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ہرمحکمےمیں حاضری یقینی بنانےکےلیےبائیومیٹرک اورمانیٹرنگ سسٹم لگانےکی ہدایت کی گئی ہے۔













