اپوزیشن اتحاد نے حکومت سے مذاکرات کے لیے آمادگی ظاہر کردی

0
622

اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان نے حکومت سے مذاکرات کے لیے آمادگی ظاہر کردی ہے اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کا مذاکرات کے معاملے پر حکومت کو مثبت جواب دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق فیصلہ اسلام آباد میں گزشتہ رات اپوزیشن اتحاد کی مشاورتی نشست میں کیا گیا، مشاورتی اجلاس میں محمود خان اچکزئی، علامہ ناصر عباس، شاہد خاقان عباسی اور مصطفیٰ نواز کھوکھربھی شریک ہوئے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ اجلاس میں رانا ثنا اللہ کے بیانات کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا، سلمان اکرم راجا، شاہد خاقان اور دیگر نے اپوزیشن قیادت کو حکومت سے رابطےکامشورہ دیا۔

ذرائع کے مطابق محمود خان اچکزئی اور علامہ ناصر عباس اپوزیشن اتحاد کے فیصلوں کے بعد مذاکراتی عمل پر پیشرفت کریں گے جبکہ اپوزیشن قائدین رمضان المبارک میں اہم حکومتی شخصیات سےرابطہ کریں گے۔

پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے صدر جنید اکبر کا کہنا ہے کہ مفاہمت اور مذاکرات سے مسائل کا حل چاہتے ہیں لیکن حکومت کو بھی اپنا رویہ درست کرنا ہوگا۔

پی ٹی آئی رہنما عاطف خان نے کہا اپوزیشن رہنما عمران خان کے دیے گئے مینڈیٹ کے مطابق بات کریں گے۔

SHARE

LEAVE A REPLY