منی لانڈرنگ اسکینڈل میں ضمانت پر رہا سابق صدرآصف زرداری اور ان کی بہن فریال تالپر انور مجید اور دیگر ملزمان کراچی بینکنگ کورٹ میں پیش ہوگئے ۔

کراچی کی بینکنگ کورٹ میں اربوں روپے منی لانڈرنگ اسکینڈل کی سماعت ہوئی ۔سابق صدر آصف زرداری، فریال تالپور، انور مجید اور ان کے تینوں بیٹوں سمیت دیگر کی ضمانت پر رہائی کا آج آخری روز ہے۔

سماعت شروع ہوئی تو ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے درخواست پر کارروائی کی مخالفت کی۔پراسیکیوٹر نے کہا کہ سپریم کورٹ نے اومنی گروپ کے اکاؤنٹس سے متعلق کسی بھی قسم کا فیصلہ دینے سے روکا ہے جس پر انور مجید کے وکیل نے کہا کہ سپریم کورٹ نے آرڈر جاری کرنے سے منع کیا ہے دلائل دینے سے نہیں۔

اس موقع پر بینکنگ کورٹ کے جج نے کہا کہ پہلے سپریم کورٹ کا حکم نامہ پڑھ لیں اس کے بعد فیصلہ کریں گے۔ عدالت نے جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے منی لانڈرنگ کے کیس کی سماعت 16 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

SHARE

LEAVE A REPLY