روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ شام کو میزائل نظام کی فراہمی کا عمل شروع ہو چکا ہے۔ زمین سے ہوا میں مار کرنے والا روسی ایس 300 میزائل نظام شامی فوجی کی صلاحیتوں میں بہتری کا باعث بنے گا۔ اس میزائل نظام کی شام کو منتقلی پر اسرائیلی حکومت نے تحفظات کا اظہار کیا تھا تاہم ماسکو حکومت نے اسے نظر انداز کر دیا ہے۔ سات سالہ شامی تنازعے کے نتیجے میں تین لاکھ ساٹھ ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ دیگر لاکھوں شامی شہری بے گھر بھی ہوئے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY