ايرانی صدر حسن روحانی نے الزام عائد کيا ہے کہ امريکا ایران ميں اقتدار کی تبديلی چاہتا ہے۔ روحانی کے بقول موجودہ امريکی انتظاميہ پچھلی چار دہائيوں کی سب سے جارحانہ طرز عمل والی انتظاميہ ثابت ہوئی ہے۔
ايرانی صدر نے يہ بيان سرکاری ٹيلی وژن سے نشر کردہ اپنے ايک بيان ميں ديا۔ اس کے رد عمل ميں امريکی محکمہ خارجہ کے ايک ترجمان نے کہا کہ امريکا ايران کے رويے ميں تبديلی چاہتا ہے تاہم حکومت ميں تبديلی کا خواہاں نہيں۔
ترجمان کے بقول امر يکی صدر ميزائل پروگرام، دہشت گردی اور ديگر کئی علاقائی اور عالمی امور پر تہران حکومت کے ساتھ بات چيت کا عنديہ دے چکے ہيں۔












