العزیزیہ ریفرنس، نیب نے 22 گواہان کے بیانات قلمبند کر لیے

0
686

اسلام آباد کی احتساب عدالت میں سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے خلاف العزیزیہ ریفرنس کیس کی سماعت ہوئی جس کے دوران نیب نے اس ریفرنس میں شواہد مکمل ہونے سے متعلق بیان دے دیا۔

نیب پراسیکیوٹر واثق ملک نے عدالت میں حتمی بیان دیا، عدالت کے مطابق العزیزیہ ریفرنس کی آئندہ سماعت پر ملزم نواز شریف کا بیان قلمبند کیا جائے گا۔

نیب نے عدالت کو بتایا کہ العزیزیہ ریفرنس میں ہمارے شواہد مکمل ہو گئے ہیں، اس ریفرنس میں 22 گواہان نے بیانات قلمبند کرائے ہیں۔

نیب پراسیکیوٹر نے اس موقع پر سپریم کورٹ کے 20اپریل اور 28جولائی 2017ء کے فیصلے کی کاپیاں بھی پیش کر دیں۔

خواجہ حارث نے نیب کے پراسیکیوٹر کے بیان پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کا 20اپریل کا فیصلہ اس ریفرنس سے متعلق نہیں، دوسرا فیصلہ آجانے کے بعد پرانا فیصلہ پیش نہیں کیا جا سکتا۔

نیب پراسیکیوٹر نےمؤقف اختیار کیا کہ دونوں فیصلوں میں مشترک بنیادیں حوالے کے طور پر پڑھی جا سکتی ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY