پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 3 ٹی 20 میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں 47 رنز سے شکست دے کر فتح اپنے نام کرلی۔
سیریز میں کلین سوئپ فتح کے ساتھ گرین شرٹس نے مسلسل 11 ویں سیریز اور لگاتار 9 ویں میچ میں کامیابی اپنے نام کرلی،گرین شرٹس نے کیویز کو میچ میں فتح کےلئے 167 رنز کا ہدف دیا۔
مہمان ٹیم کپتان کین ولیمسن کے برق رفتار 60 رنز کے باوجود ہدف کے تعاقب میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 119 رنز پر ڈھیر ہوگی۔
پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 167 رنز کا ہدف دے دیا
دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم پر کھیلئے جارہے میچ میں سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، گرین شرٹس نے بابر اعظم کے 79اور محمد حفیظ کے ناقابل 53 رنز کی بدولت مقررہ 20اوورز میں3 وکٹ پر 166 رنز کا مجموعہ سجایا،جو سیریز کا سب سے بڑا اسکور ہے۔
نیوزی لینڈ کی طرف سے گلین فلپس اور کولن منرو نے اننگز اوپن کی ،گرین شرٹس کو پہلی وکٹ 4 کے اسکور پر مل گئی۔
فہیم اشرف نے دوسرے اوور کی دوسری گیند پر کولن منرو کو بولڈ کردیا ،نیوزی لینڈ بیٹسمین2 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔
نیوزی لینڈ کی دوسری وکٹ 13 کے اسکور پر گری ، گرینڈ ہوم 6 کے انفرادی اسکور پر رن آؤٹ ہوگئے۔
نیوزی لینڈ کی ابتدائی 2 وکٹ جلدی گر جانے کے بعد کپتان کین ولیمسن نے اوپنر گلین فلپس کے ساتھ مل کر اسکور میں 83 رنز کا اضافہ کیا۔
کین ولیمسن نے اس دوران اپنی نصف سنچری بنائی ،وہ 38 گیندوں پر 60 بناکر شاداب خان کی گیند پر بابر اعظم کو گیند تھما بیٹھے ،انہوں نے اپنی اننگز کے دوران 2 چھکے اور 8 چوکے بھی لگائے۔
نیوزی لینڈ کے چوتھے آؤ ٹ ہونے والے بیٹسمین اوپنر گلین فلپس تھے ،انہیں 26 کے انفرادی اسکور پر شاداب خان نے بولڈ کیا ۔
ایک ہی اوور میں دو وکٹ گر جانے کے بعد نیوزی لینڈ کی ٹیم ایک بار پھربحران کا شکار ہوگئی۔
کیویز کی پانچویں وکٹ 103 رنز پر گری، مارک چیپ مین2 رنز بناکر عماد وسیم کا شکار بن گئے ،چھٹی وکٹ بھی اسی اسکور پر گرگئی، ٹم سیفٹ کو بھی عماد وسیم نے بولڈ کردیا ۔
نیوزی لینڈ کے ساتویں آؤ ٹ ہونے والے بیٹسمین ٹم ساوتھی تھے ،جو صفر کے اسکور پر رن آؤٹ ہوگئے،مہمان ٹیم کی آٹھویں وکٹ 107 کے اسکور پر گر گئی ، روس ٹیلر 7 ربناکر اپنی وکٹ شاداب خان کے سپرد کردی۔
گرین شرٹس کو 9ویں کامیابی 113 رنز پر حاصل کی ، پہلا میچ کھیل رہے وقاص مقصود نے سرفراز احمد کی مدد سے فرگوسن کو قابو کیا ، 10ویں وکٹ بھی وقاص مقصود کے حصے میں آئی ،انہوںنے سیٹھ رانس کو ایک رنز پر بولڈ کردیا ،یوں نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 119 رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔












