ملک کے مختلف شہروں میں پرتشدد مظاہروں اور توڑ پھوڑ میں ملوث163 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

اعداد وشمار کے مطابق دھرنے اور احتجاج کے دوران توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیرائو کے مبینہ الزام میں اسلام آباد سے 56،شیخوپورہ سے 70،نوشہرہ سے 17، قصور سے 15 اور کراچی سے 5 افراد کو گرفتار کیا گیاہے۔

وفاقی دارالحکومت میں 700 افراد پر مقدمات درج کئے گئے،ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد سید امین بخاری نے کہا کہ گرفتاریاں اور مقدمات کا اندارج توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیر اؤ کے الزام کے تحت کیا گیا۔

سرگودھا میں سابق ایم این اے اسلم کچ ھیلا سمیت 300 افراد کو مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان میں 7 افراد کے خلاف مقدمات درج ہوئے۔

کراچی کے مختلف تھانوں میں مزید 34 مقدمات درج ہوگئے،ادھرلاہور سے گرفتار 8 ملزمان کا 14 روزہ کا جسمانی ریمانڈ جاری کردیا گیا۔

پولیس نے شیخوپورہ نے 5 مقدمات درج کئے اور 70 افراد کو گرفتار کرلیا ہے، قصور میں 250 افراد پر مقدمہ درج ہے جبکہ 15 کی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔

لاہور ہائی کورٹ میں عوامی املاک کو نقصان کے ازالے کےلئے درخواست کل سماعت کےلئے مقرر کردی گئی۔

SHARE

LEAVE A REPLY