شہر قائد کا حسن بحال کرنے کا مشن، سرکلر ریلوے کی اراضی واگزار کرانے کیلئے انتظامیہ نے غریب آباد میں آپریشن کی تیاری کرلی۔ آپریشن کیخلاف غریب آباد کے مکین باہر نکل آئے اور کہا گھر اور دکانیں مسمار ہونے نہیں دیں گے۔

عدالتی احکامات پر کراچی سرکلر ریلوے کی بحالی کا کام بھی شروع ہو گیا، تاہم غریب آباد میں کے سی آر کی زمین پر قائم غیر قانونی فرنیچر مارکیٹ مسمار کرنے کے بجائے دکانیں خالی کرنے کی مہلت دے دی گئی، دکانداروں نے از خود تجاوزات ہٹانا شروع کر دیں۔ کے ایم سی انسداد تجاوزات سیل نے 36 ویں روز کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے کورنگی اور پاک کالونی میں بھی تجاوزات کو مسمار کیا۔

کراچی میں تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن کے دوران الآصف اسکوائر سپر ہائی وے پر ہوٹل اور غیر قانونی دکانوں سمیت دیگر متعدد تجاوزات مسمار کر دی گئیں، پاک کالونی اور کورنگی میں بھی تجاوزات کا خاتمہ کیا گیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY