سری لنکا کے متنا زع وزیراعظم مہندا راجاپاکسے مستعفی ہوگئے۔
راجاپاکسے کےبطوروزیراعظم کی عہدے پر تعیناتی سےملک میں سیاسی بحران کا سامنا تھا،راجاپاکسے پارلیمان میں اکثریت حاصل کرنےمیں ناکام رہے تھے، جب کہ دومرتبہ انکو اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں ناکامی کا سامنا رہا۔
راجا پاکسے کو 26 اکتوبر کو سری لنکن صدرنے وزیراعظم تعینات کیا تھا،۔راجاپاکسے کیخلاف عدالتی فیصلے بھی آئے۔
سری لنکن صدر نے وزیراعظم رانیل وکری مسنگھی کو معطل کرکےراجاپاکسے کو منصب سونپاتھا،رانیل وکری مسنگھی نے معطلی کو غیرآئینی قرار دیتےہوئےعہدہ چھوڑنے سے انکارکردیاتھا۔












