روزانہ ایک کیلا کھانا فالج اور ہارٹ اٹیک کے خطرے سے بچائے

0
1954

صرف ایک کیلے کو روزانہ کھانا ہارٹ اٹیک اور فالج سے بچانے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

الاباما یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ پوٹاشیم سے بھرپور غذائیں خون کی شریانوں کو سکڑنے یا خون گاڑھا ہونے کے جان لیوا عمل سے تحفظ دینے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔

اس سے پہلے یہ بات سامنے آچکی ہے کہ سختی کا شکار شریانیں کسی بھی فرد میں ہارٹ اٹیک یا فالج کا خطرہ بڑھاتی ہیں۔

اس تحقیق میں بتایاگیا کہ پوٹاشیم ان جینز کو ریگولیٹ کرتا ہے جو کہ شریانوں کی لچک کی دیکھ بھال کرتے ہیں۔

اس تحقیق کے دوران چوہوں کو زیادہ کم، نارمل یا زیادہ مقدار والی پوٹاشیم سے بھرپور غذاﺅں کا استعمال کرایا گیا۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ کم پوٹاشیم والی غذا سے شریانیں زیادہ سخت اور غیرلچکدار ہوئیں جبکہ زیادہ پوٹاشیم سے شریانوں کی لچک میں اضافہ ہوا، جبکہ سختی بھی کم ہوئی۔

محققین کا کہنا تھا کہ روزانہ صرف ایک کیلا کھانے کی عادت بھی فالج اور ہارٹ اٹیک سے بچاﺅ میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مناسب مقدار میں پوٹاشیم کا استعمال خون کی شریانوں میں پیدا ہونے والی پیچیدگیوں سے تحفظ دیتا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY