برطانوی پارلیمان میں وزیرا عظم ٹریزا مے کے بریگزٹ پلان پر ووٹنگ اکیس جنوری سے قبل کر لی جائے گی۔ برطانوی وزیر اعظم کے ایک ترجمان نے منگل کے دن بتایا کہ رائے شماری کے اس عمل سے قبل وہ اپنے یورپی ساتھیوں کی اضافی حمایت حاصل کرنا چاہتی ہیں۔
اسی مقصد کی خاطر وہ آج برلن میں جرمن چانسلر انگیلا میرکل سے ملاقات کر رہی ہیں۔ قبل ازیں انہوں نے ہالینڈ میں ڈچ وزیر اعظم مارک رٹے سے بھی ملاقات کی۔ جرمنی سے واپسی کے بعد مے بدھ کو اپنی کابینہ سے ایک خصوصی ملاقات کریں گی جبکہ جمعرات کو وہ برسلز میں یورپی یونین کے رکن ممالک کے رہنماؤں سے ملیں گی۔












