میکسیکو میں فٹبال میچ کے دوران شائقین گتھم گتھا ہوگئے جس کے نتیجے میں 22 افراد زخمی ہوگئے جبکہ 17 کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق ہفتے کے روز میکسیکو کی فٹبال لیگ (لیگا ایم ایکس) میں کوئریٹارو اور اٹلاس کے درمیان کھیلے جانے والا میچ میدان میں موجود شائقین کے درمیان لڑائی کی وجہ سے 63 منٹ کے بعدختم کردیا گیا۔












