عالمی ادارہ صحت نے يورپی ممالک پر زور ديا ہے کہ پناہ گزينوں اور مہاجرين کو بہتر طبی سہوليات فراہم کی جائيں۔ ڈبليو ايچ او کے مہاجرت و صحت سے متعلق محکمے کے سربراہ سينٹينو سيورونی نے پير کے روز کہا ہے کہ معلومات کی کمی کی وجہ سے چند ممالک کی حکومتيں اور وہاں کے لوگ، نئے آنے والوں کو جذباتی انداز سے ديکھتے ہيں۔
انہوں نے واضح کيا کہ مہاجرين و پناہ گزينوں کے ساتھ يورپ میں امراض کی آمد کا خطرہ بہت ہی کم ہے۔ ڈبليو ايچ او نے يورپ پہنچنے والے مہاجرين کی صحت کے موضوع پر اپنی پہلی رپورٹ آج بروز پير جاری کی ہے۔












