سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 94 کورنگی میں ضمنی انتخاب کیلئےپولنگ کا عمل جاری ہے ، جو کسی وقفہ کے بغیر شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔

اس حلقے میں مجموعی ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 46 ہزار 449 ہے جن میں سے 1 لاکھ 36 ہزار 808 ووٹرز مرد اور 1 لاکھ 9 ہزار 641 خواتین ووٹرز ہیں۔

ضمنی انتخاب کیلئے 149 پولنگ اسٹیشنز اور 596 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں۔

سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 94 کی اس نشست پر ایم کیو ایم، پی ٹی آئی، مہاجر قومی موومنٹ، پی ایس پی، پیپلز پارٹی اور ایم ایم اے سمیت 16 امیدوار میدان میں ہیں جن میں پی ٹی آئی کی جانب سے محمد اشرف جبار ، ایم کیوایم کے سید ہاشم رضا جب کہ محمد عرفان پی ایس پی اور عامر اختر مہاجر قومی موومنٹ کے امیدوار ہیں۔

اس ضمنی انتخاب کیلیے حلقے میں 1300 پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے جب کہ رینجرز اہلکاروں کی تعداد اس کے علاوہ ہوگی جو پولنگ اسٹیشنز اور علاقوں میں موجود رہیں گے۔

پولنگ اسٹیشن کے اندر کیمرے نصب کیے گئے ہیں،مرکزی کنٹرول روم ایس پی لانڈھی آفس میں قائم کیا گیا ہے۔

ضمنی انتخاب کے دوران پولنگ اسٹیشن کے اندر رینجرز تعینات ہوں گے جبکہ پاک فوج کے جوان اسٹینڈ بائی پر رہیں گے۔

پولنگ کیلئے الیکشن کمیشن نے 2 ہزار سے زائد انتخابی عملہ مقرر کیا ہے۔

یہ نشست ایم کیو ایم کے منتخب امیدوار محمد وجاہت کے انتقال کی وجہ سے خالی ہوئی تھی۔

SHARE

LEAVE A REPLY