حیراں ہوں دل کو روؤں یا پیٹوں جگر کو میں۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایک عرصے سے پڑھ رہے تھے کہ۔۔۔جو لوگ کچھ نہیں کرتے کمال کرتے ہیں۔۔۔۔۔آج اس کی تفسیر سامنے آئی کہ پنجاب کا چرواہا وزیر اعلی بزدار چار لاکھ روپے ماہانہ لے گا اور تنخواہ کچھ نہ کرنے کی کہ اسکی مدد کے لیئے جتنا بڑا سیکرٹریٹ رکھا گیا اسکے اخراجات الگ ہیں

قوم ٹیکسوں بجلی گیس کے بلوں اور مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے اور پنجاب کے عوام دشمن اراکین پارلیمان کی تنخواہوں میں بہت بڑا اضافہ ہو گیا ہے۔ کیسا منحوس اور مکروہ طبقہ ہے یہ کہ عوام دشمنی میں یہ سب مل جاتے ہیں اور ایک آواز ہوتے ہیں۔

اور کمال یہ ہے عمران خان ہر ہفتے لاہور آ کر اس چرواہے وزیر اعلی کی تعریف کرتے ہیں اسکی شرافت اور ایمانداری کی سند کی تصدیق کرتے ہیں۔ اگر شریف ترین اور ایماندار اور غریب پرور وزیر اعلی کی یہ حالت ہے تو باقی تو پھر؟؟؟؟؟؟

میں سوچتا ہوں کہ ان میں کیا ایک بھی حلال زادہ نہیں کہ صرف ایک کہ وہ یہ کہے کہ عوام مر رہے ہیں میں اپنی تنخواہ میں اضافہ نہیں لونگا

یہ تنخواہیں تو صرف مونگ پھلی کے دانے ہیں اگر انکو ملنے والی مراعات کا حساب لگائیں تو سانس رک جائے۔ یہاں تک کہ اسمبلیوں میں قومی اسمبلی سمیت انکو چائے پانی کھانا تک بازار سے اسی فیصد کم پر ملتا ہے اور یہ سہولت انکے مہمانوں کو بھی ہے۔

اب عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لیئے ایک خبر شائع کروائی گئی ہے کہ عمران خان کی تنخواہ چیف جسٹس اور خود اسکے ملٹری سیکرٹری سے بھی کم ہے۔ ہاہاہاہاہاہا۔ ویسے ملٹری سیکرٹری سے کم ہونی چاہیئے کہ وجہ آپ سب جانتے ہیں۔ ہمارے مولویوں کو دماغ سے خالی سامعین حاضرین اور مقلدین ملے ہوئے ہیں اور سیاست دانوں کو شعور و احساس سے عاری عوام۔ اس لیئے انکو جتنا بے وقوف بنا سکو بنا لو۔ وزیر اعظم صاحب اللہ کے واسطے جو مراعات اس عہدے کے ساتھ ملتی ہیں انکا بھی ذکر کریں۔اور ہمیں آپکی تنخواہ سے کیا مطلب، جواب تو یہ دیجئے کہ اراکین پنجاب اسمبلی کو یہ رشوت کس کام کی دی گئی ہے

آتی ہے شرم ملک کے اس انتطام پر
حاکم کی بھی نظر ہے تو کارِحرام پر
۔۔۔۔
اب وقت آ گیا ہے کہ بیدار ہوں عوام
اب بات ختم ہو گی تو بس انتقام پر
۔۔۔۔
کس کام آئے گا ترے کعبے کا یہ طواف
بیچا ضمیر تُم نے حکومت کے نام پر
۔۔۔۔
دائم سمجھ رہے ہو جو تُم اقتدار کو
تنسیخ لکھ دی وقت نے ایسے دوام پر
۔۔۔۔
جس میں عوام کیڑوں سے کم تر شمار ہوں
صفدرؔ خُدا کی لعن ہو ایسے نظام پر

صفدر ھمدانی

SHARE

LEAVE A REPLY