سابق وزیر اعظم نواز شریف کی رہائی کے لیے مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے کوٹ لکھپت جیل کے باہر احتجاجی کیمپ لگا لیا۔
لاہور سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے میاں نواز شریف کی رہائی کے لیے کوٹ لکھپت جیل کے باہر لگایا گیا احتجاجی کیمپ پارٹی قائد کی رہائی تک جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
ن لیگی کارکنوں کا کہنا ہے کہ اُن کے قائد میاں نواز شریف کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، کرپشن الزامات ثابت نہ ہونے کے باوجود انہیں قید میں رکھا گیا ہے۔
لیگی کارکنوں کا کہنا تھا کہ جب تک ان کے قائد میاں نواز شریف رہا نہیں ہوتے وہ کیمپ لگائے رکھیں گے۔












