عراقی سکیورٹی فورسز نے  دارالحکومت بغداد میں مشتعل مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کے ساتھ ساتھ براہ راست فائرنگ بھی کی۔ کم از کم چودہ مظاہرین کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

اس کے علاوہ ناصریہ شہر میں بھی سکیورٹی دستوں اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں سترہ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ان میں سے چار مظاہرین گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے۔

اسی طرح کربلا، نجف، دیوانیہ اوربصرہ میں بھی حکومت مخالف مظاہروں میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ انتہا پسند شیعہ عالم مقتدیٰ الصدر نے بھی آج اتوار کے روز بغداد اور دیگر شہروں میں امریکا مخالف مظاہروں کا اعلان کر رکھا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY