غذائی امداد کی محدود سپلائی کے باعث غزہ کے لوگوں کو شدید بھوک کا سامنا ہے: اقوام متحدہ

0
1084

اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ غزہ میں غذائی امداد کی محدود سپلائی کے باعث لوگوں کو شدید بھوک کا سامنا ہے۔

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے انسانی امور(اوسی ایچ اے) کی ترجمان اولگا چیریوکو نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی گزشتہ ماہ محدود سپلائی کی اجازت دینے کے بعد سے صرف 6000 ٹن گندم کا آٹا جنگ زدہ علاقے میں داخل ہوا، بڑھتی غذائی قلت کے پیش نظر 10,000 ٹن کی فوری ضرورت ہے۔

ترجمان نے کہاکہ غزہ میں موجودہ صورتحال سے نمٹنے کا واحد طریقہ اضافی کراسنگ کو دوبارہ کھولنا اور امداد کی لامحدود و بلا روک ٹوک فراہمی کی اجازت دینا ہے۔

انہو ں نے اسرائیلی حکام پر زور دیا کہ وہ محفوظ اور قابل ماحول فراہم کر کے امداد کی فراہمی کے کام کو آسان بنائیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY