سانحہ ماڈل ٹاؤن کی نئی جے آئی ٹی کی تشکیل کے خلاف درخواستوں کی سماعت کرنے والا لاہور ہائی کورٹ کا بینچ تحلیل ہوگیا۔
لاہور ہائی کورٹ کے بنچ کی تحلیل کے بعد لاہور ہائی کورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں نیا بینچ تشکیل دیا گیا ہے جو اب اس کیس کی سماعت کرے گا۔
اس بینچ کے دوسرے رکن جسٹس شہباز رضوی ہوں گے ۔
قبل ازیں جسٹس قاسم خان کی سربراہی میں 2رکنی بینچ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی نئی جےآئی ٹی کی تشکیل کے خلاف درخواستوں کی درخواستوں کی سماعت کر رہا تھا۔













