یاکستانی فوج کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ملک کے شمال مغربی قبائلی علاقے میں افغان سرحد کے قریب دہشت گردوں کی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے۔
گزشتہ چند روز میں دہشت گردانہ حملوں میں پانچ پاکستانی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔ ہفتے کو شمالی وزیرستان کے علاقے بویا میں ایک فوجی ایک ریموٹ کنٹرول بم کا نشانہ بن کر ہلاک ہو گیا۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق گزشتہ ایک ماہ میں شمالی وزیرستان میں عسکریت پسندوں کی کارروائیوں کے نتیجے میں پانچ فوجی ہلاک جب کہ اکتیس زخمی ہو چکے ہیں۔













