فلپائنی شہر مراوی ميں لڑائی کا خاتمہ، جنگجو پسپا

0
713

فلپائن کے جنوبی شہر مراوی ميں پچھلے پانچ ماہ سے اسلامک اسٹیٹ کے خلاف جاری لڑائی اپنے اختتام کو پہنچ چکی ہے۔ وزير دفاع ڈيلفين لوينزانہ نے پير تيئس اکتوبر کو اعلان کيا کہ اب اس شہر ميں کوئی جنگجو باقی نہيں۔

انہوں نے يہ بات علاقائی وزرائے دفاع کے ساتھ ملاقات ميں بتائی۔ فلپائنی فوج کے سربراہ جنرل ايڈوآرڈو آنو نے بھی بتايا کہ شہر سے تمام شدت پسندوں کا خاتمہ کر ديا گيا ہے۔ اسلامک اسٹيٹ کے جنگجوؤں نے مراوی پر قبضہ کر رکھا تھا۔

گزشتہ چند سالوں کے دوران یہ داخلی سطح پر فلپائن کا سب سے بڑا سکيورٹی چيلنج تھا۔ سکيورٹی فورسز اور جنگجوؤں کی لڑائی کے دوران قريب ايک ہزار افراد ہلاک بھی ہوئے۔

SHARE

LEAVE A REPLY