کئی دیگر سرکاری اداروں کی طرح ریڈیو پاکستان کی بھی ذمہ داری ھے کہ وہ اپنے ملازمین اور پینشنرز کے لۓ طبی سھولیات مہیا کرے.
اس مقصد کے لۓ ڈاکٹرز, میڈیکل سٹورز اور ایک دو نجی ھسپتال بھی پینل پر رکھے گۓ تھے لیکن واجبات کی عدم ادائیگی کی وجہ سےریڈیو ملازمین اور پینشنرز کے لۓ یہ سھولیات ختم ھو گئی ھیں اور یہ لوگ علاج معالجے کے اخراجات اپنی جیب ادا کر رھے ھیں مگر گزشتہ دو سال سے ان کے میڈیکل بلز کی ادائیگی بھی نہیں ھورھی ھے اوراب اپنی جیب سے بھی دوائیاں خریدنا مشکل ھوتا جارھاھے جبکہ اسلام آباد میں کئی نجی ھسپتال بھی پینل پر ھیں اورانہیں ادائیگی بھی ھورھی ھے.
اسی طرح سفارشی لوگوں کو میڈیکل بلز کی ادائیگی بھی ھورھی ھے جو سراسر ناانصافی ھے کیونکہ دیگر سٹیشنز کو اس مد میں فنڈز فراھم نہیں کۓ جارھے.ریڈیو پاکستان کے ڈی جی صاحب کو ادارے کا سرپرست ھونے کے ناطے اطلاعات و نشریات اور خزانے کے وزراء کو قائل کرکے فنڈز کی فراھمی کا بندوبست کرنا چاھیے بلکہ یہ بات وزیراعظم تک کے علم میں لانی چاھیے ورنہ ملازمین اور پینشنرز احتجاج پر مجبور ھونے کے ساتھ عدالتوں سے بھی رجوع کرنے مجبور ھو جائیں گے
گلزار عثمانی













