جرمن حکومت نے یمن کے لیے ایک سو ملین یورو کی امداد کا اعلان کیا ہے۔ جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس کے مطابق یہ رقم اقوام متحدہ کے زیر انتظام جاری امدادی سرگرمیوں میں خرچ کی جائے گی۔
ماس نے یہ بیان جنیوا میں یمن کے موضوع پر ہونے والے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے دیا۔ اقوام متحدہ کے سکیرٹری جنرل انتونیو گوٹیرش کے بقول اس دوران 2.3 ارب یورو اکھٹے ہوئے ہیں، جو گزشتہ ڈونر اجلاس سے تیس فیصد زیادہ رقم ہے۔ اقوام متحدہ کے اندازوں کے مطابق یمن کے چوبیس ملین مجبور انسانوں کی مدد کے لیے 3.7 ارب یورو کی ضرورت ہے۔












