غیر قانونی بھرتیاں: عبدالصمد مزید 4 روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے

0
760

احتساب عدالت نے غیر قانونی بھرتیوں اور قیمتی نوادرات غائب کرنے کے الزام میں گرفتار ڈائریکٹر آرکیالوجی ڈاکٹر عبدالصمد کو مزید 4 روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا۔

نیب خیبر پختونخوا نے ڈائریکٹر آرکیالوجی و میوزیم ڈاکٹرعبدالصمد کو 5 روزہ ریمانڈ پورا ہونے احتساب عدالت میں پیش کیا۔ نیب پراسیکوٹر کا عدالت میں کہنا تھا کہ کیس کی تحقیقات جاری ہیں، نیب نے عدالت سے ملزم کے مزید 14 دن کے ریمانڈ کی استدعا کی، احتساب عدالت نے ملزم کو مزید 4 روز کے ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا۔

نیب نے ڈاکٹرعبدالصمد کو غیر قانونی بھرتیوں اور قیمتی نوادرات غائب ہونے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY