شام میں القاعدہ سے وابستہ ایک جہادی گروہ کے حملوں کے نتیجے میں اکیس افراد مارے گئے ہیں۔ یہ کارروائی اتوار کے دن ادلب میں کی گئی۔ بتایا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں شامی فورسز اور اس کے اتحادی فائٹرز شامل ہیں۔

سیرین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق یہ خونریز کارروائی انصار التوحید نامی جہادی گروہ نے سر انجام دی ہے۔ علی الصبح ہونے والی اس لڑائی میں پانچ جہادی بھی مارے گئے۔ یہ کارروائی ادلب میں گزشتہ چھ ماہ سے نافذ سیز فائر کی سب سے بڑی خلاف ورزی قرار دی جا رہی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY