امریکا نے اسرائیل میں پہلی مرتبہ اپنا انتہائی جدید دفاعی میزائل نظام نصب کر دیا ہے۔ اس بات کا اعلان امریکی اور اسرائیلی فوجی حکام کی جانب سے کیا گیا ہے۔

امریکی فوج کی یورپیئن کمانڈ کی خاتون ترجمان کے مطابق اس میزائل کی تنصیب کا عمل مارچ میں ہی شروع ہوا اور اس کا مقصد دنیا بھر میں اس طرح کے ہتھیاروں کی تیز رفتار تنصیب کی امریکی صلاحیت کو جانچنا تھا۔

اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے تھاڈ میزائل نظام کی اسرائیل میں تنصیب کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اسرائیل کی حفاظت کے لیے امریکی عزم کے اظہار کی علامت ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY