کورونا وائرس سے ہر موت پر دل دُکھی ہے، برطانوی وزیراعظم

0
587

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے ہر موت پردل دُکھی ہے، انھوں نے کہا کہ وہ غمزدہ خاندانوں کےدکھ میں شریک ہیں۔

وزیراعظم جانسن نے ان خیالات کا اظہار لندن میں کرس وٹی اور سائمن اسٹیونز کے ہمراہ پریس بریفنگ کے دوران کیا۔

انھوں نے کہا کہ غلطیوں سے سبق سیکھ کر ازالہ کرینگے۔ وبا کے خاتمے کے بعد انتقال کرجانے والوں کو پوری قوم مل کر یاد کرے گی۔

بورس جانسن نے کہا کہ کورونا وبا کے خاتمے کیلئے حکومت نے ہر ممکن کوشش کی ہے۔ بچوں کی اسکول واپسی کا فیصلہ انفیکشن کی شرح دیکھ کر کیا جائے گا۔

سائمن اسٹیونز نے کہا کہ گزشتہ برس این ایچ ایس عملے نے ڈھائی لاکھ سے زائد شدید بیماروں کا علاج کیا۔

لیبر لیڈر سر کئیر اسٹارمر نے کہا کہ کورونا سے ایک لاکھ افراد کی اموات قومی المیہ ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY