آبنائے ہرمز بند ہے اور اُس پر ہمارا مکمل کنٹرول ہے: پاسداران انقلاب کا دعویٰ

0
1454

ایران کے خاتم الانبیاء مرکزی ہیڈکوارٹرز کے ترجمان ابراہیم ذوالفقاری کا کہنا ہےکہ آبنائے ہرمز میں جہازوں کی معمول کے مطابق آمدورفت سے متعلق امریکی دعوے جھوٹ اور فریب کے سوا کچھ نہیں، اور یہ امریکی فوج کی مایوسی اور بے بسی کی علامت ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ امریکا مسلسل خطے میں شرارت اور عدمِ تحفظ پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ ایرانی افواج کی مکمل تیاری کے مقابلے میں امریکا کی بے بنیاد اور ناقابل جواز دھمکیاں اس کے لیے مزید بدحالی اور بے بسی کے سوا کچھ نہیں لائیں گی۔ ایرانی فواج کسی بھی قسم یا کسی بھی سطح کے خطرے کا جواب دینے میں ذرا بھی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرے گی اور اس کا جواب پہلے سے کہیں زیادہ طاقتور اور سخت ہوگا۔

SHARE

LEAVE A REPLY