سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے معالج ڈاکٹر عدنان کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو آج شریف میڈیکل سٹی لے کر جائیں گے۔
سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صحت کے معاملے پر ان کے معالج نے بتایا ہے کہ شریف میڈیکل سٹی میں ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نواز شریف کا معائنہ کرے گی۔
انہوں نے بتایا کہ نواز شریف کے شریف میڈیکل سٹی میں مختلف طبی ٹیسٹ کیے جائیں گے ،جبکہ میں خود بھی ان کا چیک اپ کروں گا۔
ڈاکٹر عدنان نے یہ بھی کہا کہ نواز شریف کے مکمل طبی معائنے کے بعد اُن کے مزید ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ ہو گا۔












