بھارت میں آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش، سالانہ 3 لاکھ تک آمدنی پر ٹیکس چھوٹ

0
928

بھارت میں نریندر مودی کی حکومت نے تیسری معیاد کے لیے منتخب ہونے کے بعد اپنا پہلا بجٹ پیش کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مودی حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سالانہ 3 لاکھ بھارتی روپے (تقریباً 10 لاکھ پاکستانی) تک کی آمدنی پر ٹیکس چھوٹ دی گئی ہے جب کہ 3 سے7 لاکھ روپے کی آمدنی پر 5 فیصد ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سالانہ 7 سے 10 لاکھ روپے کی آمدنی پر 10 فیصدٹیکس ادا کرناہوگا اور 10 سے 12 لاکھ روپے کی آمدنی پر 15 فیصد ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔

نئے مالی سال کے بجٹ میں 12 سے 15 لاکھ روپے کی سالانہ آمدنی پر 20 فیصد ٹیکس ادا کرناہوگا جب کہ 15 لاکھ روپے سے زیادہ کمانے والوں کو 30 فیصد ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔

SHARE

LEAVE A REPLY