اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس میں توڑ پھوڑ کا مقدمہ درج، مسلح افراد سمیت 25 گرفتار

0
1212

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ پیشی کے دوران دہشتگردی کا ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا۔

سابق وزیر اعظم عمران خان کی پیشی پر جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں توڑ پھوڑ کا مقدمہ دہشتگردی ایکٹ سمیت سنگین دفعات کے تحت درج کیا گیا، مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ منصوبے کے تحت جوڈیشل کمپلیکس اور ہائی کورٹ پر حملے کی کوشش کی گئی۔

مقدمے کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ سیاسی جماعت کے رہنما ہجوم کی قیادت کر رہے تھے جنہوں نے عوام کو نقصان کیلئے اکسایا اور توڑ پھوڑ پر آمادہ کیا، جوڈیشل کمپلیکس میں سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا گیا۔

پولیس کے مطابق ہجوم میں سے کلاشنکوف اور دیگر اسلحہ سمیت 25 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جبکہ دیگر کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں، گرفتاریوں کیلئے مختلف صوبوں میں پولیس ٹیمیں روانہ کر دی گئیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY