وزیراعظم شہبازشریف نے چینی صدر شی جن پنگ کو کمیونسٹ پارٹی کا جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وزیراعظم شہباز نے چینی صدر شی جن پنگ کو کمیونسٹ پارٹی کا جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ صدر شی جن پنگ کو تیسری مدت کے لیے سی پی سی کے جنرل سیکرٹری کے طور پر دوبارہ منتخب ہونے پر پوری پاکستانی قوم کی طرف سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ صدر جن پنگ کا دوبارہ سے کمونسٹ پارٹی کا جنرل سیکرٹری منتخب ہونا ان کی دانشمندانہ قیادت اور عوام کی خدمت کے غیرمتزلزل جذبے کو خراج تحسین ہے۔
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بھی چینی صدرکو تیسری بار کمیونسٹ پارٹی کا سیکرٹری جنرل منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے، اور کہا ہے کہ کہ صدرشی جن پنگ کی قیادت میں چین ترقی اورخوشحالی کی بے مثال منازل طے کررہا ہے۔
چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستانی عوام اور قیادت چین کے ساتھ تعلقات کو بے حد اہمیت دیتے ہیں، اور چین کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو آگے بڑھانے کا خواہاں ہے، پاکستانی قیادت چینی صدر کے ساتھ ملکر پاک چین جامع اسٹریٹجک شراکت داری چاہتی ہے۔
………………………
چین کے صدر شی جن پنگ مسلسل تیسری بار کمیونسٹ پارٹی آف چائناکے جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے۔
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے شی جن پنگ کو تیسری بار کمیونسٹ پارٹی کا جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ صدر شی جن پنگ کا انتخاب چینی عوام کی خدمت کے لیے ان کی دانشمندانہ ذمہ داری کو شاندارخراج تحسین ہے۔
خیال رہے کہ چین کی کمیونسٹ پارٹی کے سالانہ اجلاس میں چینی صدر شی جن پنگ کی موجودگی میں سابق صدر ہوجن تاؤ کو ہال سے باہر نکال دیا گيا تھا۔
چین کی کمیونسٹ پارٹی کے سالانہ اجلاس میں شریک سابق صدر ہوجن تاؤ موجودہ صدر شی جن پنگ کے ساتھ والی نشست پر بیٹھے ہوئے تھے۔
اس دوران کچھ لوگ آئے اور سابق چینی صدر کو باہر لےگئے،2003 سے 2013 تک چین کے صدر ہنے والے 79 سالہ ہوجن تاؤ کو بظاہر ان کی مرضی کے خلاف ہال سے باہر لے جایا گیا جس کے دوران انہوں نے صدر شی جن پنگ سے بات کرنے کی کوشش بھی کی، حکام نے ابھی تک اس واقعے کی کوئی وضاحت جاری نہیں کی۔












