چمن کے علاقے بوغرا روڈ پر ایس ایس پی کی گاڑی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں ایس ایس پی شہید ہوگئے جبکہ متعدد افراد زخمی ہیں۔

پولیس کے مطابق دھماکا ایس ایس پی کی گاڑی کے قریب ہوا، جس کے بعد فائرنگ بھی کی گئی۔

اطلاعات کے مطابق دھماکے میں 10 سے 15 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں پولیس اہلکار اور سویلین شامل ہیں۔

علاقے کے اسپتالوں میں ہائی الرٹ کردیا گیا ہے جبکہ خون کے عطیات کی اپیل بھی کی گئی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY