آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل میں گرفتار سابق وزیر اعلیٰ پنجاب، مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف کو سخت سیکیورٹی میں لاہور کی احتساب عدالت پہنچادیا گیا۔

شہبازشریف کی پیشی کے موقع پر مسلم لیگ نون کے کارکنوں نے نعرے لگائے، اس دوران لیگی کارکنوں کی پولیس سے تلخ کلامی اور ہاتھا پائی ہوئی۔

نون لیگی کارکنوں کا پولیس سے تصادم اس وقت ہوا جب انہوں نے سڑکوں پر رکھی گئی رکاوٹیں ہٹانے کی کوشش کی۔

پولیس نے مسلم لیگ نون کے کارکنوں پر لاٹھی چارج کیا جس سے بھگدڑ مچ گئی، پولیس نے متعدد لیگی کارکنوں کو گرفتار بھی کر لیا۔

احتساب عدالت کے ارد گرد کشیدگی پھیل گئی ہے جبکہ اس صورت حال کے پیش نظر علاقے کی دکانیں پہلے ہی بند ہیں اور پولیس بڑی تعداد میں علاقے میں تعینات ہے۔

سانحہ ماڈل ٹاؤن : نواز شریف اور شہباز شریف سمیت 146 ؍افراد کو نوٹسز جاری

واضح رہے کہ گزشتہ پیشی پر احتساب عدالت نے شہباز شریف کو 6دسمبر تک جسمانی ریمانڈ پر نیب حکام کے حوالے کیا تھا۔

SHARE

LEAVE A REPLY