امریکا نے کہا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی اور حماس کے مابین طے پانے والی یونٹی ڈیل کے تحت حماس کے جنگجو دھڑے کو ہتھیار پھینکنا ہوں گے اور اسرائیل کو بطور ریاست تسلیم کرنا ہو گا۔

جرمن خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی مندوب برائے عالمی مذاکرات کاری جیسن گرین بلاٹ نے اس حوالے سے مزید کہا ہے کہ کسی بھی فلسطینی حکومت کو غیر مشروط پر تشدد بھی ترک کرنا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ اگر نئی فلسطینی حکومت میں حماس کوئی کردار ادا کرنا چاہتی ہے تو اسے یہ بنیادی لوازمات پورے کرنا ہوں گے

SHARE

LEAVE A REPLY