یورپی کمیشن نے بدھ اکیس نومبر کو ایک مرتبہ پھر اٹلی کے سالانہ بجٹ کو مسترد کر دیا ہے۔ کمیشن پہلے بھی روم حکومت کے تیار کردہ سالانہ بجٹ کو حکومتی اخراجات میں اضافے کی بنیاد پر مسترد کر چکا ہے۔

یورپی کمیشن کے نائب صدر والدِس ڈومبرووسکس کا کہنا ہے کہ اطالوی حکومت نے جو تجویز کیا ہے، وہ عدم استحکام کا راستہ ہے۔ اس کا امکان پیدا ہو گیا ہے کہ روم حکومت کو یورپی یونین کی بعض پابندیوں کا سامنا ہو سکتا ہے۔

اس تناظر میں اٹلی کے خلاف یورپی یونین کی جانب سے پابندیوں کے نفاذ کی کارروائی جلد شروع ہو سکتی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY