ترکی کی میزبانی میں شام کے موضوع پر چار ملکی سربراہی اجلاس شروع ہو گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس اجلاس میں شامی بحران کے سیاسی حل کی تلاش پر غور و خوص کیا جا رہا ہے۔

اس اجلاس میں ایک بہت بڑا مسئلہ شامی صدر بشارالاسد کے مستقبل کے حوالے سے تمام فریقین کی منقسم رائے ہے۔ روس صدر اسد کا حامی ہے جبکہ مغربی ممالک شامی صدر کو عام شہریوں کی ہلاکت کا ذمہ دار سمجھتے ہیں۔

اس سے قبل ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے استنبول میں اپنے فرانسیسی ہم منصب ایمانوئل ماکروں، روسی صدر ولادی میر پوٹن اور جرمن چانسلر انگیلا میرکل کا استقبال کیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY