بھارت کے زیر انتظام جموں کشمیر میں سول سوسائٹی کی ایک سرکردہ تنظیم کے مطابق سال دو ہزار اٹھارہ اس ریاست کے لیے گزشتہ ایک دہائی کا سب سے ہلاکت خیز سال ثابت ہوا۔ جموں کشمیر کولیشن آف سول سوسائٹی کے مطابق گزشتہ برس اس منقسم خطے کے بھارت کے زیر انتظام حصے میں سکیورٹی دستوں کی کارروائیوں، مسلح حملوں اور عوامی مظاہروں سمیت بدامنی کے سینکڑوں واقعات میں کل پانچ سو چھیاسی افراد ہلاک ہوئے۔
ان میں سے دو سو سڑسٹھ عسکریت پسند تھے اور ایک سو ساٹھ عام شہری۔ مارے جانے والے عام شہریوں میں اکتیس بچے بھی شامل تھے۔ باقی ہلاک شدگان بھارتی پولیس یا سکیورٹی فورسز کے اہلکار تھے۔ اس تنظیم کے مطابق گزشتہ برس کشمیری عسکریت پسندوں اور بھارتی دستوں کے مابین آٹھ سو کے قریب مسلح جھڑپیں ریکارڈ کی گئیں












