وزیراعظم عمران خان سے نجی ایئرلائن کے چیئرمین فضل جیلانی اور معاون خصوصی عثمان ڈار نے ملاقات کی، اس موقع پر وفاقی وزیر برائے سول ایوی ایشن میاں محمد سومرو بھی موجود تھے۔ وزیراعظم عمران خان نے تاجروں کے تعاون سے سیالکوٹ ایئر پورٹ سے نئی ایئرلائن چلانے کی منظوری دی
اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ سیالکوٹ تاجربرداری کا اپنی ایئر لائن سروس کے آغاز کا فیصلہ خوش آئند ہے۔ سیالکوٹ سرمایہ کاری کا اہم مرکز بن رہا ہے اور حکومت مزید سہولیات فراہم کرے گی۔
وزیراعظم نے کہا کہ حکومت بزنس کمیونٹی کے لئے جامع منصوبہ بندی کر رہی ہے، ایئر لائن کے آغاز سے علاقے میں روزگار اور کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا، تاجر برادری مزید تجاویز پیش کرے، حکومت سنجیدگی سے غور کرے گی۔












